گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں نارتھ ناظم آباد کے جیفکو گراؤنڈ کو بچوں اور نوجوانوں کے لیے کھیل کا میدان ہی رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ادارہ نورحق میں گورنر سندھ کی آمد پر حافظ نعیم الرحمن نے انہیں بتایا کہ عرفات ٹاؤن بلاک ایل میں واقع جیفکو گراؤنڈ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اور جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان جیفکو گراؤنڈ کی اصل حیثیت بحال کرنے کی ہی جدوجہد کررہے ہیں۔
گورنر سندھ نے حافظ نعیم الرحمن کو یقین دہانی کروائی کہ ایسا ہی ہوگا اور اس حوالے سے ان کی غلط فہمی دور ہوگئی ہے۔