ملازمین کے واجبات سمیت دیگر تمام مسائل حل کیے جائیں گے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد
کراچی(نمائندہ خصوصی)ہمارا پہلا عزم واٹر کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کرنا ہے، ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، سی بی اے کے ساتھ مل کر ملازمین کے واجبات سمیت دیگر تمام مسائل حل کیے جائیں گے،
ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان، عبدالقیوم، انور حبیب، وسیم ابراہیم، ایوب بلوچ، ناظم خان سمیت دیگر عہدیداران سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سی بی اے عہدیداران نے سی ای او واٹر کارپوریشن کو ملازمین کے مختلف مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،
انکا کہنا تھا ملازمین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مزید اچھے ہسپتال واٹر کارپوریشن کے پینل پر لائے جائیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے لیے بہت حکمت عملی اختیار کی جائے، سی ای او واٹر کارپوریشن نے سی بی اے رہنمائوں کو مکمل یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سی بی اے کے ساتھ مل کر ملازمین کے واجبات سمیت دیگر تمام مسائل حل کیے جائیں گے