امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ماں کے سیل فون اور گیمنگ ڈیوائسز واپس لینے پر کم سن بھائی بہن کار لے کر گھر سے بھاگ کھڑے ہوگئے۔
عالمی میڈیا میں شائع ہونےو الی رپورٹس کے مطابق شمالی فلوریڈا میں ایک شاہراہ پر صبح چار بجے پولیس اہلکاروں نے ایک سیڈان گاڑی کو روکا تو اس میں ڈرائیور کی سیٹ پر ایک دس سالہ لڑکے اور ساتھ والی نشست پر اسی کی ہم عمر لڑکی کو بیٹھے دیکھ کر حیران رہ گئے۔
الاچوا کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے اس بارے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جب بچوں سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ کیلے فورنیا کے رہائشی ہیں، ان کی والدہ نے ان کے خراب رویے کی وجہ سے ان بچوں سے سیل فون اور گیمنگ ڈیوائسز واپس لے لی تھیں جس کی وجہ سے وہ غصے میں اپنی امی کی کار’چرا ‘ کر اس میں بھاگ نکلے تھے اور ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے گھر سے 200 کلومیٹر دور فلوریڈا کی سرحد پر پہنچ گئے تھے۔
اؤنٹی شیرف کےد فتر کے مطابق کوئی چار گھنٹہ پہلے ایک خاتون کی جانب سے رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی کہ ان کی گاڑی چوری ہوگئی ہے اور ان کے دونوں بچے بھی گھر سے غائب ہیں۔
بعدازاں پولیس نے مذکورہ خاتون کو اطلاع دی جس پر وہ بغیر کسی کارروائی کے اپنے بچوں اور گاڑی کو لے کر چلی گئیں۔