لاہور کے ملت پارک کے علاقے میں معلم کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 13 سالہ انس کو چھٹی کرنے پر مدرسہ کے معلم قاری شعیب نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
13 سالہ انس تین روز تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے انس کے اہل خانہ کے رجوع کرنے پر تین روز قبل ہی قاری شعیب کو گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم قاری شعیب کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔