شہر قائد کے علاقے ناظم آباد مجاہد کالونی میں ایک ہفتے سے لاپتہ ماں اور بیٹے کی لاشیں کنویں سے برآمد کرلی گئیں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے،شک ہے کہ ملازم نے قتل کے بعد لاشوں کو چھپانے کیلیے کنویں میں پھینک دیا تھا۔
مقتول عبدالہادی کیٹرنگ کا کام کرتا تھا جبکہ ماں شائستہ بی بی اسکا ہاتھ بٹاتی تھی۔
پولیس کے مطابق ملازمین کا گھر آنا جانا تھا، مبینہ طور پر قتل میں فیصل نامی ملازم ملوث ہے جس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔