بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان ‘‘ ایک ہزار کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔
25 ستمبر کو میگا ہٹ فلم کی مجموعی آمدن ایک ہزار کروڑ ( انڈین) روپے سے بڑھ گئی۔
’’ جوان ‘‘ سے قبل ’’ پٹھان ‘‘ بھی ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ اس طرح کنگ خان کی دو فلموں نے ایک ہی سال میں ایک ہزار کروڑ کے کلب میں داخل ہوکر ہندی سنیما میں تاریخ رقم کردی ہے۔
’’ جوان ‘‘ 7 ستمبر کو بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کی گئی تھی۔ اپنی ریلیز کے تین ہفتے بعد ہی اس فلم نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 دنوں میں ملک و بیرون ملک جوان کی مجموعی آمدنی 1004 کروڑ اور 92 لاکھ روپے رہی۔
واضح رہے کہ ’’ جوان ‘‘ شاہ رخ خان ہی کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ک پیشکش ہے۔