Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مستقبل میں کورونا جیسی وبائیں دوبارہ پھیل سکتی ہیں، ماہرین |

مستقبل میں کورونا جیسی وبائیں دوبارہ پھیل سکتی ہیں، ماہرین

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19جیسی مزید وبائیں پھوٹ سکتی ہیں لہٰذا دنیا اس کے لیے تیار رہے۔

یہ پیشگوئی چین کی معروف وائرولوجسٹ شی ژینگ لی نے کی ہے جنہوں نے کووڈ 19 کے دوران ’ بیٹ وومن‘ کی عرفیت سے عالمی شہرت پائی تھی۔ شی ژینگ لی کو یہ عرفیت جانوروں سے پھیلنے والے وائرسوں پر تحقیق کی وجہ سے دی گئی تھی۔

شی ژینگ لی نے اپنی حالیہ تحقیق میں کہا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ مستقبل میں کورونا وائرس دوبارہ نمودار ہوسکتا ہے۔

اپنے تحقیقی مقالے میں سائنس داں لکھتی ہیں کہ مستقبل میں کورونا وائرس صورت بدل کر دوبارہ سامنے آسکتا ہے یا اسی جیسے دوسرے وائرس بھی پھیل سکتے ہیں لہٰذا دنیا کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اس تحقیقی مطالعے کے دوران ووہان انسٹیٹیوٹ آف و ائرولوجی سے وابستہ شی ژینگ لی اور ان کے ساتھی سائنس دانوں نے مختلف وبائیں پھیلنے کے انداز، آبادی، جینیاتی تنوع، ان ( وائرسوں ) کی میزبان انواع اور جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے امراض کی تاریخ کا جائزہ لیا۔

تحقیقی مطالعے کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا کی 40 اقسام میں سے نصف بہت خطرناک ہیں اور ان 40 میں سے 6 اقسام ان امراض کا موجب بن چکی ہیں جن سے انسان بھی متاثر ہوئے ہیں۔

شی ژینگ لی نے اپنی تحقیق میں لکھا ہے کہ یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ مستقبل میں ہلاکت خیز وبائیں پھوٹیں گی اور اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ دوبارہ کورونا کی وبا پھیل جائے۔