سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شہرمیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا۔
ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے سینئر افسران کو ہدایت جا ری کی ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات بغیر کسی دباؤ کے مسمارکیا جا ئے تاکہ غیرقانونی تعمیرات کرنےوالو ں کی حوصلہ شکنی ہو۔
اس سلسلے میں ایس بی سی اے میں ایک ایم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نے واضح طو ر افسران کو ہدا یت کی کہ کسی صورت شہر میں غیرقانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جا ئیں گی، روازنہ کی بنیاد پر کا روائیاں تیز کی جا ئیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تعطیلات والے دنوں میں بھی انہدامی کارروائیاں نہیں رکنی چاہیئں۔ ان کی ہدایت کے بعد محکمہ ڈیمولیشن نے ضلع وسطی میں بڑے پیمانے پر کا رروائی کرتے ہو ئے ہیو ی مشینری کی مدد سے غییر قانونی طور پر تعمیر ہو نے والے اضافی فلورز کو مسمار کیا، جبکہ نقشے کی منظوری کے بغیر غیرقانونی طور پر تعمیر ہو نے والی عمارت کو بھی مسمار کیا گیا۔
ترجمان ایس بی سی اے کہنا ہے کہ نارتھ ناظم پانچ نمبر ، نارتھ ناطم آباد بلاک جے اور این ،فیڈرل بی ایریا بلاک پندرہ، پی ای سی ایچ سوسائتی بلاک ٹو اور آٹھ میں غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔
شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہونےوالی کارروائیوں کی مکمل تفصیلات ڈی جی ایس بی سی اے کو فراہم کری گئی۔
اطلاعات کے مطابق وزیر بلدیات محمد مبین جمانی بھی شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ یومیہ بنیاد پر حاصل کر تے ہیں اور ان کی ہدایت ہے کہ شہر میں کسی بھی دباؤ میں آ ئے بغیر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے نگران حکومت مکمل ایس بی سی اے حکام کو تعاون فراہم کرے گی۔