سپراسٹار سلمان خان اور کترینا کیف کی ٹائیگر تھری کا ٹیزر پرستاروں کے دلوں کو بھا گیا۔
سلمان خان اور کترینا کیف کی ایکشن سے بھرپور ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم کی پہلی جھلک ( ٹیزر) 27 ستمبر کو ریلیز کی گئی ہے۔
یوٹیوب پر یش راج فلمز کے آفیشل اکاؤنٹ پر 9 گھنٹوں کے دوران ٹیزر کو 54 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ٹائیگر تھری کے ٹیزر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور بیشتر صارفین نے اسے ’دم دار‘ قرار دیا ہے، جبکہ کچھ کے خیال میں پہلی جھلک کو اور بھی زیادہ دھماکے دار ہونا چاہیے تھا۔
انڈین ایجنسی را کے ایجنٹ کے روپ میں سلمان خان کو مداحوں نے اس سیریز کی پہلی دو فلموں میں بے حد پسند کیا تھا۔ ان فلموں میں کترینا کے ساتھ سلمان خان کی جوڑی ان کے پرستاروں کو بہت بھائی تھی۔
اب ’’ ٹائیگر تھری‘‘ سے بھی وہ توقع کررہے ہیں کہ اس فلم میں انہیں پچھلے دونوں فلموں سے زیادہ ایکشن، سنسنی خیزی اور سسپنس دیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ یش راج فلم کے بینر تلے بنائی گئی ’’ ٹائیگر تھری ‘‘ کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں اور فلم کی ریلیز کے لیے10 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔