Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
میٹرو ٹرین میں خاتون کا شاہ رخ خان کے کردار کا روپ دھار کر رقص |

میٹرو ٹرین میں خاتون کا شاہ رخ خان کے کردار کا روپ دھار کر رقص

سپراسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’ جوان ‘‘ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور لوگ زبانی کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھی اس فلم اور کنگ خان کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر میٹرو ٹرین میں ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو جوان میں شاہ رخ خان کے کردار ’ آزاد ‘ کا روپ دھار کر آزاد ہی کی طرح
’ بے قرار کرکے ہمیں یوں نہ جائیے ‘ پر رقص کر تی دکھائی دے رہی ہے۔

اس خاتون کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا اور لائک کیا جاچکا ہے۔

کنگ خان کے بہت سے پرستار اس کی تقلید کرتے ہوئے آزاد جیسا بھیس بناکر میٹرو ٹرین میں اپنی ویڈیوز بناکر شیئر کرنے لگے ہیں۔