سندھ میں ملیریا میں ہوشربا اضافہ، چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

سندھ میں ملیریا کی وبا پھوٹ پڑی، 24 گھنٹوں میں مزید چار ہزار سے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ملیریا کے مزید 4 ہزار 408 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حیدرآباد میں محض ایک دن میں 2 ہزار کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں،لاڑکانہ ڈویژن میں 1518 ، میر پور خاص میں 383 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح سکھر 335 ، شہید بےنظیرآباد 147 اور کراچی میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 646 ہوچکی ہے۔

رواں سال سندھ میں ملیریا سے دو ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں،جس میں سے پہلا شخص تھر پارکر اور دوسرا ٹنڈوالہیار سے تعلق رکھتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: