تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سرفراز احمد کو ڈی کیٹگری میں ڈال دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین سال کیلیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر کرکٹرز سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تین سال کیلیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوگا۔

پی سی بی نے ریڈ اور وائٹ بال کنٹریکٹس کو ضم کر کے چار کیٹگریز بنائی ہیں، جن میں اے، بی، سی اور ڈی کیٹگریز شامل ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو کارکردگی مدنظر رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

اے کیٹگری میں تین، بی میں چھ، سی اور ڈی میں بالترتیب دو اور چودہ کرکٹرز شامل ہیں۔

اے کیٹگری میں بابر اعظم، رضوان اور شاہین آفریدی ہیں۔

بی کیٹگری میں فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، شاداب اور نسیم شاہ ہیں۔

سی کیٹگری میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

اسی طرح ڈی کیٹگری میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شان مسعود اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: