نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جائے پیدائش، خوبصورت ویڈیو

نبی آخر الزماں ، حبیب خدا اور محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کا دن قریب آرہا ہے۔

نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی یوم ولادت پر دنیا بھر میں مسلمان اس روز یعنی بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔

آپ حضرت عبداللہ اور حضرت بی بی آمنہ کے گھر تشریف لائے۔

سعودی عرب کی حکومت اور الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی جائے پیدائش کو لائبریری میں تبدیل کردیا ہے جہاں یومیہ سیکڑوں لوگ آکر علم سے مستفید ہوتے ہیں۔

اس لائبریری کا نام ’مکتبۃ مکۃ المکرمۃ‘ رکھا گیا ہے۔ جہاں پر دین اسلام کے حوالے سے تصانیف موجود ہیں۔

عرب کی تاریخ کے حوالوں میں درج ہے کہ آپ ﷺ کی ولادت 1498 سال قبل بارہ ربیع الاول کو ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: