عوام کیلئے خوشخبری،پیٹرول 8روپے ،ڈیزل 11روپے فی لیٹر سستا

کراچی : مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرول اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے ۔

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوئی جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ بتائی جاتی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔واضح رہے کہ ملک بھر کے عوام اس وقت مہنگائی کی وجہ سے انتہائی پریشانی سے دوچار ہے ایسی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قراردیاجارہاہے۔ صارفین کے کاکہنا ہے کہ نگراں حکومت اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ اس سلسلے میں بعض مبصرین کا کہناہے کہ عالمی سطح کی مناسبت سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مزید کم ہوناچاہے ، اس حوالے سے حکومتی سطح پر بنائی گئی کمیٹیاں اس وقت فارمولا طے نہیں کرپارہی ہیں جس کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑرہاہے ، عوام کے ساتھ ساتھ صنعتکار ،تاجر اور کاروباری حضرات بھی کافی پریشان ہیں ، پیدوار اور کاروبار دونوں ہی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور عوام بھی حقیقی ریلیف کے لئے نگراں حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: