کراچی : کراچی یونیورسٹی کی طالبات کو سرے عام ہراساں کیا گیا ۔
کراچی یونیورسٹی کی طالبات کو گھر جاتے ہوئے سرے عام ہراساں کیا گیا طلبہ نے اوباش شخص کی ویڈیو بھی بنالی ۔
جس میں موٹر سوار شخص کو طالبات کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔وائرل فوٹیج مین راشد منہاس روڈ نزد اسپورٹس کمپلیکس کی ہے ۔
ملزم بے خوفی سے موٹر سائیکل پر نازیبا حرکات کرتا رہا ,طالبات کی جانب سے کراچی پولیس چیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
راہ چلتے افراد اور طالبات بھی اب محفوظ نہیں ہیں ۔کراچی پولیس چیف اور قانون نافذ کرنے والوں سے
Harrasment Incident: Motorcycle rider ma**urb**ing and chasing a van of female university students at Rashid Minhas Road. One of the girl sat in van made this video. #Karachi pic.twitter.com/cRdS15Te79
— Hamdan News (@HamdanWahe57839) October 1, 2023
گزارش ہے کہ وہ اس واقع کی مزمت کرے ۔
کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔ آئے روز اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ اس حوالے سے شہر بھر کی خواتین میں عدم تحفظ کا رجحان پروان چڑھ رہاہے۔
خواتین کے ساتھ آئے روز ہراساں کرنے کے واقعات معاشرے میں بے چینی کا سب بن رہے ہیں اس حوالے سے پولیس وقتی طور پر متحرک ضرور ہوتی ہے تاہم کچھ دنوں بعد معاملات ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں ۔ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں ۔تعلیمی اداروں میں بھی خواتین اساتذہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعات تواتر سے ہورہے ہیں ، میڈیکل کالجز اور ہاسٹلز میں بھی اس طرح کے واقعات مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں ۔ خواتین کا ہراساں کے خلاف قوانین تو موجود ہیں تاہم اس پر عمل نہ ہونے کے برابر دکھائی دے رہاہے جس کی وجہ سے اس قسم کے جرائم کا مرتکب کرنے والے لوگوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ،مہذہب معاشرے میں رہنے کے طورطریقے اور مروجہ قوانین کو ملحوظ خاطر رکھنے کے لئے انتظامیہ کو سخت سے سخت اقدامات لینے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ کراچی پاکستان کے ان شہروں میں شمار ہوتاہے جہاں لٹریسی ریٹ دیگر تمام شہروں سے کئی زیادہ ہے اس لئے اس حوالے سے موثر آگاہی مہم چلانے کی بھی ضرورت ہے ۔