Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
میانوالی: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا اچانک حملہ، اہلکار شہید، 2دہشتگردمارے گئے |

میانوالی: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا اچانک حملہ، اہلکار شہید، 2دہشتگردمارے گئے

اسلام آباد:میا نوالی میں کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق10 سے12دہشت گردوں نے کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر حملہ کیا ، چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا۔

پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

عثمان انور کے مطابق حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئیں، دہشت گردوں کا پیچھا کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حملے سے متعلق ہمارے پاس اطلاعات تھیں، ملک میں حالیہ حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے محرکات کو سب جانتے ہیں،جلد دہشت گردوں کی شناخت ہو جائے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانوالی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی میانوالی میں پولیس پر حملے کی مذمت اور شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک دہشتگرد زبیر نواز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے ہے جو لکی مروت کے ٹی ٹی پی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا۔حکام کا بتانا ہے کہ زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دوسرے دہشتگرد کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے ہوئی۔