لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزرمریم نواز نےکہاہےنواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچتے ہیں، نواز شریف معیشت بحال، دہشتگردی کا خاتمہ کریں ۔
مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےپارٹی مریم نواز نے کہاجیسے آپ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں،وہ بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں،وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے،اﷲ تعالی نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا۔
مریم نواز نے کہاکہ نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے، نواز شریف معیشت بحال، دہشتگردی کا خاتمہ اورعوام کو مہنگائی سے نجات دلاکرنوجوانوں اور مزدوروں کے لئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے،ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے، 21 اکتوبر کو اپنے قائد نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے،اپنے بچوں اور فیمیلیز کے ہمراہ قوم کے مسیحا کو خوش آمدید کہیں گے۔
مریم نواز کی جانب سے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔سعد رفیق کو راولپنڈی ، ملک محمد احمد خان کو گوجرانوالہ ، رانا تنویر کو سرگودھا ، خرم دستگیر کو فیصل آباد ، جاوید لطیف کو ساہیوال، اویس لغاری کو ملتان، ایاز صادق کو بہاولپور، طلال چوہدری کو ڈی جی خان اور سعود مجید کو لاہور ڈویژن کیلئے نامزد کیاگیا۔
ادھربیان میں صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نےکہا دہشتگردی کے خلاف یکجان ہو کر فیصلہ کن لڑائی لڑنا ہوگی، پاکستانیوں کا خون بہانے والوں کو مٹا کر دم لیں گے۔میانوالی میں کنڈل پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان نے جام شہادت نوش کیا،اﷲ تعالی شہید کے درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ 2018 سے 2022 میں دہشتگردوں کو واپس آنے اور دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا جس کی قیمت آج ادا کر رہے ہیں۔