Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سرفراز کے ساتھ ناانصافی ہوئی، ورلڈ کپ جیتنا آسان نہیں: شعیب اختر |

سرفراز کے ساتھ ناانصافی ہوئی، ورلڈ کپ جیتنا آسان نہیں: شعیب اختر

ہیوسٹن: فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے پاکستانی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ جیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پہلے دو تین میچز میں مشکلات ہونگی لیکن اگر پاکستانی ٹیم نے ردھم پکڑ لیاتوصورتحال بہتر ہو سکتی ہے ۔ ہیوسٹن میں ٹمپورا فوڈ کے معروف بزنس مین اسرار صدیقی کی جانب سے منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا عماد وسیم کو ٹیم میں ہونا چاہئے تھا ۔

شعیب اختر نے کہا کہ سرفراز کے ساتھ نا انصافی ہوئی لیکن موجودہ وکٹ کیپر رضوان بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں اقرار کرتا ہوں کہ “کپتان” سے متاثر تھا انہیں ہی دیکھ کر 1992 میں کرکٹ شروع کی۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ شاہ رخ خان اچھے دوست اور اچھے انسان ہیں۔ بالی ووڈ کی اداکارائیں چھوٹی بہنیں ہیں، پسندیدہ اداکارہ کترینا کیف ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ پی آئی آئے سے 500 روپے ملتے تھے، دوڑ لگاکر لیاقت آباد سے نیشنل اسٹیڈیم آتا تھا۔ پنڈی میں جس گنے کے جوس کے ٹھیلے سےمفت جوس پیتا تھا اس کو کہہ دیا تھا جب سٹار بن جاوں گا تو تجھے گنے کے جوس کی مشین خرید کر دونگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ جیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا، دو تین میچز میں مشکلات ہونگی لیکن اگر پاکستانی ٹیم نے ردھم پکڑ لیاتوصورتحال بہتر ہو سکتی ہے ۔ ہیوسٹن میں ٹمپورا فوڈ کے معروف بزنس مین اسرار صدیقی کی جانب سے منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا عماد وسیم کو ٹیم میں ہونا چاہئے تھا ۔انہوں نے کرکٹ اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بہت ساری باتیں کھل کر کہیں اور مختلف موضوعات پر انتہائی سنجیدگی سے بات چیت کی ۔