بلاو ل بھٹو نے اتحادیوں کو ہی آڑے ہاتھو ں لے لیا

کراچی :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن آنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا کہ موسم ٹھنڈا ہوگا۔ عوام دیکھ لیں کون ان کے احتساب سے بھاگ رہا ہے۔

کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے بڑی تکلیف میں ہے، پاکستان کے عوام کو آج روٹی کپڑا مکان کی سخت ضرورت ہے۔کرپشن برداشت نہیں کروں گا ، کرپشن سے عوام کا نقصان ہوتا ہے، تمام بلدیاتی نمائندوں کی شکایات ہیں کہ وسائل کم ہیں،تمام بلدیاتی نمائندے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلیٰ سندھ کو خط بھیج رہے ہیں، بلدیاتی نمائندے خود جائزہ لیں کہ کون سے اچھے افسران ہیں، بلدیاتی نمائندے چیک کریں کہ کہاں سکیموں پر کام چل رہا ہے اور کہاں رکا ہوا ہے۔ ہماری جاری منصوبوں کو روکا جارہا ہے۔ اگر ہماری شنوائی نہ ہوئی تو عدالت جائیں گے۔ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام دیکھ لیں کون ان کے احتساب سے بھاگ رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے جب تک الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن نہیں آتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں کو روکنے پر الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت سے معاملہ اٹھائیں گے۔ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو عدالت کا راستہ بھی جانتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایسے لیڈروں کو پہچاننا چاہیے کہ کون الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں۔ معاشرے میں تقسیم کا بحران “نا تیرا نا میرا ہم سب کا پاکستان” کے نعرے سے حل ہو سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے۔ تمام بحرانوں اور مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تقسیم اور نفرت کی سیاست ہے۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن ہو اور آج ہو۔ حلقہ بندیاں ہوگئیں۔ اب الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru