کراچی : نشریاتی اداروں اور سوشل میڈیا پر حکومتی ذرائع سے صبح سے خبر چل رہی تھی کہ حکومت نے موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں کہا جارہا تھا کہ حکومت نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملٹی فنگر ویری فکیشن سسٹم کے تحت سمز کی تصدیق کی جائے گی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایاگ یا تھا کہ اب تک 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھر میں ساڑھے 40 لاکھ غیر فعال سمز کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔ ایک یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پاکستان کی سمز رومنگ پر افغانستان اور دیگر ممالک میں کام نہیں کریں گی اور اب ایک پاسپورٹ پر صرف ایک ہی سم کھولی جاسکے گی۔
In response to the news circulating in various media outlets, it is stated that no such decision by the government has been taken as of yet on matters related to the re-verification of #SIMs in #Pakistan especially in KPK & the issuance of one SIM on a passport.
International…— PTA (@PTAofficialpk) October 2, 2023
اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس حوالے ایک اہم وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق میڈیا پر موبائل سمز کی تصدیق اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر درست نہیں ہے کیونکہ حکومت نے موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت بالخصوص خیبرپختونخوا میں بھی پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افغانستان میں رومنگ پر چلنے والی موبائل سمز پہلے ہی بلاک کی جاچکی ہیں۔