کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کے ایک وفد کا ایدھی سینٹر کراچی کادورہ ہندوستان سے پاکستان ہجرت کرنے والے باپ بیٹے سے ملاقات کی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کے ایک وفد نے ایدھی سینٹر کراچی کادورہ ہندوستان کے ظلم و بربریت سے تنگ آکر پاکستان ہجرت کرنے والے باپ بیٹے سے ملاقات کی۔
وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی میں کشور زہرہ، ڈاکٹر عبدلقادر خانزادہ، احمدسلیم صدیقی، ریحان ہاشمی شامل جبکہ فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔
اراکین رابطہ کمیٹی نے بھارت کے انسان سوز رویوں پرسخت ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نفرت انگیز اور پرتشدد پالیسی بین الاقوامی طور پر اب منظرعام پر آنا شروع ہوگئی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیت کی جان ومال اور اقدار محفوظ نہیں جس پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔اراکین رابطہ کمیٹی نے فیصل ایدھی اورایدھی سینٹر کے انسانی خدمت کے جذبے بھی کو سراہا۔
اس موقع پرڈیجیٹل میڈیاکے ذمہ داران بھی موجود تھے۔