کراچی : ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہاکہ عام پاکستانی کی حالت اس قدر خراب ہے کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے پسے ہوئے ہیں۔
محمد زبیر نے کہاکہ نوازشریف کا عوام سے رابطہ منقطع نہیں تھا ہم نے تو عوام کے پاس جانا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں محمد زبیر نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سیاسی جماعت پاور چاہتی ہے اورہم بھی اقتدار چاہتے ہیں اور اس میں آکر پاکستان کے مسائل کو حل کرینگے۔
محمد زبیر نے کہاکہ رانا ثنااللہ کابیان درست نہیں تھا کہ ایسی کو ئی بات نہیں ہوئی کہ ہم نے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ووٹ اس لئے دیا تھاکہ ہم عمران خان سے جان چھڑانی تھی۔
محمد زبیر کا کہناتھا کہ کائرہ نے جو کہا اس سے اختلاف کرتا ہوں اس کا مطلب ہے وہ اعتراف کررہے ہیں کہ ہم کام نہیں کرسکتے لیکن ایک ادارے ڈالر کی اسمگلنگ، بجلی چوری کو روک دیا جو ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے اس کو قبول کرنا ہوتی ہے۔مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ایک پارٹی میں ہوتے ہوئے مختلف ہوتے تھے ایسا نہیں ہوسکتا کہ ساری جماعتیں بیٹھ کرایک معاشی پلان بنائیں۔ ملک میں ساری سیاسی جماعتیں مختلف منشور پر ہی بنتی ہیں۔
اس موقع پر پی پی کے رہنما قمر زمان کائر ہ نے کہاہے کہ نوازشریف نے اسی لئے کہاتھا کہ پاکستان کے مسائل ہمارے نظام کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں گورننس ٹھیک نہیں ہے اگر ہم نے آئین کے تحت چلنا ہے تو اسی کے تحت چلنا ہوگا سامنے آتے بھی نہیں لیکن کام بھی کرتے ہیں ایسےاب نہیں چلے گا اس میں کوئی شک نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا رول رہا ہے۔ دوست احباب درست کہتے ہیں کہ لڑائیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف تو 1970 سے بہت کچھ ہوتا رہا ہے ادارے کا عوام میں احترام تھا اور ہے کوئی بھی اپنی فوج کو کمزور نہیں کرنا چاہتا ہے نہ کوئی دھبہ لگانا چاہتا ہے ۔ ہم بھی انسان ہیں غلطیاں ہوجاتی ہیں ۔