ورلڈ کپ وارم اپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرا دیا

حیدر آباد : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی۔

راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

جواب میں میں پاکستان کی پوری ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، وار م اپ میچ میں بابر اعظم کے 90(ریٹائرڈ) افتخار احمد کے 83 رنز بھی کسی کام نہ آئے۔

وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کی طرف سے وارنز 48 ، گلین میکسویل 77، مارنس لبوشین 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پ

وارم اپ میچ میں پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد نواز، حارث رؤف، محمد وسیم اور شاداب خان نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی کو کپتان شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

کھیلوں کے میدان سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو جناح گاندھی ٹرافی کے تحت دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرز پر جناح-گاندھی ٹرافی کا انعقاد کرنے کا مشورہ دیا۔دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سال 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کئی کوششیں کی گئیں تاہم کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor