سوشل میڈیا پر اپنی مضحکہ خیز گلوکاری کے باعث مشہور ہونے والی گلوکار چاہت فتح علی خان نے ورلڈکپ کے حوالے سے نیا گیت جاری کردیا۔
اس گیت میں بھی چاہت فتح علی خان نے موسیقی کو اپنے مضحکہ خیز انداز سے پیش کیا اور خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان ورلڈکپ جیتے گا۔
اس گیت میں انہوں نے علامہ اقبال کی مشہور نظم لب آتی ہے دعا بن کے تمنا میری کو بھی شامل کیا جبکہ پورے گانے میں پاکستانی ٹیم کے شیڈول میچز کا تذکرہ کیا۔