کمشنر کراچی نے گائے اور بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت مقرر کردی، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں بکرے کا گوشت 1540 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا جبکہ گائے کا بغیر ہڈی والا گوشت 795 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گائے کا ہڈی والا گوشت 635 روپے فی کلو جبکہ بھچھیا کا بغیر ہڈی 950 اور ہڈی والا 800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا۔
کمشنر کراچی کے ترجمان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل صبح سے شروع ہوجائے گا۔