ماہرہ کی شادی کے جذباتی مناظر، پھوٹ‌ کر رونے والا نوجوان کون ہے؟

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دو روز قبل اپنے عزیز دوست اور معروف بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ ایک نئی زندگی کی شروعات کی ہیں، اس تقریب میں جہاں سب خوش تھے وہیں جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے جبکہ دلہن اور دلہا دونوں کو اشکبار دیکھا گیا۔

ماہرہ کی شادی کی تقریب اتوار کے روز اسلام آبا دمیں واقع بھوربھن ہوٹل میں منعقد کی گئی اور مہمانوں کیلیے 7 دن کے ہوٹل کے کمرے بک کیے گئے۔

اس شادی میں ماہرہ اور سلیم کریم کے قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ تقریب کو انتہائی خفیہ بھی رکھا گیا۔

ماہرہ خان اپنی شادی کے دن سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس تھیں جبکہ اُن کے دولہا میاں سلیم کریم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی تھیں۔

اب ماہرہ خان نے اپنی شادی کی ویڈیو اور تصاویر خود ہی جاری کردیں۔

اس ویڈیو میں ٹیبل پر بیٹھا ایک نوجوان روتا ہوا نظر آرہا ہے، جس کے بارے میں لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ تاہم آپ کو ہم بتاتے چلیں کہ یہ ماہرہ خان کا بیٹا اذلان ہے۔

شادی کے موقع پر صرف اذلان ہی نہیں بلکہ ماہرہ کے اہل خانہ اور اداکارہ خود بھی دو سے تین مواقعوں پر جذباتی ہوئیں۔

اس تقریب کی دلچسپ ایک اور بات یہ بھی تھی کہ اپنی دلہنیاں کو قریب آتا دیکھ کر دلہے میاں سلیم کریم کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں تھیں۔

ایک موقع تو ایسا آیا کہ جب نوبیاہتا جوڑا ایک دوسرے سے گلے لگا تو دنوں ہی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی بیرون ملک میں مقیم بینکر علی عسکری کے ساتھ 2007 میں ہوئی جس کے بعد 2009 میں اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اذلان ویسے تو انڈسٹری اور میڈیا سے دور ہے تاہم کچھ عرصے پہلے تک ماہرہ خان بیٹے کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔ ماہرہ اذلان کو اپنا سب سے قریبی دوست اور عزیز مانتی ہیں جس کا وہ متعدد بار اعتراف بھی کرچکی ہیں۔

ماہرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک خاتون بھی اشکبار نظر آرہی ہیں، غالب امکان ہے کہ وہ اداکارہ کی والدہ ہیں جن سے ماہرہ بہت زیادہ محبت کرتی ہیں۔

نوٹ: مذکورہ بالا تمام تصاویر ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو سے اسکرین گریپ کی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: