Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عادل راجہ اور عمران خان کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، را سے تعلقات کا انکشاف |

عادل راجہ اور عمران خان کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، را سے تعلقات کا انکشاف

معروف خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ یوٹیوبر عادل راجہ کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کچھ اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تہلکہ خیز، اہم اور ایکسکلوزو تفصیل آپ کے سامنے پیش کررہی ہوں کہ کس طرح پی ٹی آئی اور بالخصوص چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بیانیہ پھیلانے میں ملوث رہے۔

غریدہ نے دعویٰ کیا کہ کل تک ایک کال بھی بطور ثبوت سامنے آ جائے گی کہ پاکستان مخالف یوٹیوبر عادل راجہ کس طرح ایک بھارتی ہینڈلر سے گفتگو کر رہا تھا جو عادل راجہ کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ترغیب دے رہا تھا۔۔

خاتون صحافی کے مطابق عادل راجہ نے اس بھارتی مذموم پلاننگ اور پروپیگنڈے پر ٹویٹ کیا اور وی لاگ کیے جنہیں چئیرمین PTI نے اپنے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے PTI رہنماؤں کو پھیلانے کے احکامات جاری کیے۔۔

علاوہ ازیں معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فرحان ورک نے بھی اس حوالے سے واٹس ایپ چیٹ کے کچھ اسکرین شارٹس شیئر کیے ہیں۔

دوسری جانب عادل راجہ نے ایک ٹویٹ میں اپنے فالوررز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ٹویٹ کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کریں۔