Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاہد خاقان کی لندن نواز شریف ملاقات | زرائع نیوز

شاہد خاقان کی لندن نواز شریف ملاقات

لندن: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا نواز شریف سے ملکی امور پر گفتگو ہوئی، ہماری حکومت کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی، ملکی معاملات کو دیکھنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں ہوں، پہلے نواز شریف کے عدالتی معاملات درست کرنے چاہئیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تحفظات نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پا رٹی خفیہ نہیں بنتی، جب بنے گی تو سامنے آجائے گی۔

قبل ازیں شاہد خاقان نے کہا تھا کہ نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں۔ انہوں نے کہا نئی پارٹی کی ضرورت بھی ہے اور گنجائش بھی، سیاست انتقام کا نام نہیں۔ان کی گفتگو کے دوران چند افراد مسلسل نعرے بازی کرتے رہے جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ مظاہرے کرنے والے افراد کو اﷲ ہدایت دے، مسلم لیگ (ن) جیتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔علاوہ ازیں نوازشریف سے ملاقات کیلئے سینیٹر عرفان صدیقی لندن پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ کہا میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں ہوں، پہلے نواز شریف کے عدالتی معاملات درست کرنے چاہئیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا، پا رٹی خفیہ نہیں بنتی، جب بنے گی تو سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملکی امور پر گفتگو ہوئی، ہماری حکومت کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی، ملکی معاملات کو دیکھنا ہوگا۔ملاقات کی اندرونی کہانی فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے ۔