نشہ یا جنسی دوا ؟ لڑکی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی: نشہ یا جنسی دوا کی زیادتی ؟ لڑکی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیاگیا۔

سرکاری افسرکے گھر پرجنسی دواکی اوور ڈوزیا کسی نشے کی زیادتی کی وجہ سے لڑکی جان سے گئی ۔

ایس ایس یو پولیس نے سچل کےعلاقے سے کمبل میں لپٹی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیاہےْ

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کی موت جنسی دواکی اوور ڈوزیا نشے کی وجہ سے ہوئی اور لاش رات کو ٹھکانے لگائی گئی۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر کو سچل کی حدود سے کمبل میں لپٹی لڑکی کی لاش ملی تھی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق واردات میں ملوث گرفتار ملزمان میں محمد کاشف، اعجاز حسین، راجہ نور مسیح اور انیل غوری عرف ہنی شامل ہیں۔ ایس ایس یو پولیس نے واردات کا سراغ لگا لیا ہے، واردات میں 4 ملزمان ملوث ہیں۔ پولیس تفتیش کے مطابق خاتون کو جذبات ابھارنے والی گولیاں زیادہ مقدار میں دی گئیں ساتھ ساتھ گمان ہے کہ نشہ آور ادویہ کا بھی استعمال کیاگیا ، گولیوں کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی موت ہو گئی تھی ۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ خاتون کے کسی شخص کے ساتھ تعلقات تھے جس نے اسے جذبات ابھارنے والی گولیاں زیادہ مقداراور نشہ آور ادویہ دی جو اس کی موت کا سبب بن گئی ۔ خاتون کے مرنے کے بعد اس شخص نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کی لاش کو سچل تھانے کی حدود میں جھاڑیوں میں پھینک دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ ایک فلیٹ کا ہے جس میں مذکورہ شخص اور خان بھی رہائش پذیرتھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ خاتون کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہے اور واقعے کے دیگر امور کا باریک بینی سے جائزہ لیاجارہاہے ۔