ہینگ ژو: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 68 رنز سے ہرا کر ایشین گیمز کے ٹی ٹونٹی کرکٹ مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اس میچ کی نمایاں بات عامر جمال کی جارحانہ بیٹنگ اور اسپنرز کی عمدہ کارکردگی تھی۔
سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی فاتح ٹیم سے 6 اکتوبر کو ہو گا۔
چین کے شہر ہانگزو کی زی جیانگ یونیورسٹی کرکٹ فیلڈ میں ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے۔جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے 41 اور آصف علی نے 25 رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب ایشین گیمز میں پوری قوم کیلئے میڈل کی امید کو دھچکا لگا ہے، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے۔ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں میڈل کی امید تھے۔چیف ڈی مشن ایشین گیمز کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔پی او اے کے مطابق ارشد ندیم نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی، وہ ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے تکلیف میں تھے، 2 اکتوبر کو ارشد ندیم کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا۔چیف ڈی مشن کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی میں انجری کی تصدیق ہوگئی تھی، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔چیف ڈی مشن ایشین گیمز کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔پی او اے کے مطابق ارشد ندیم نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔