کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی پاور شو کے لیے کارکنان کو18 اکتوبرکوملک گیرجلسوں کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو 18 اکتوبر کو ملک گیرجلسوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب اورپیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کا آغازکریں گے۔
پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیموں، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکنان کو لازمی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر تشہیری مہم کا 5 اکتوبرسے آغازکردیا جائے اہم مقامات اور چوراہوں پر پارٹی پرچم آویزاں کیے جائیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے سانحۂ کار ساز کےحوالے سے ڈیجیٹل، پینا فلیکس سائن اور بینرز لگانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ادھرسندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کو امتیاز شیخ پانی کا بلبلہ قراردیا ہے،اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں عوام اس اتحاد کو ایک مرتبہ پھر پارہ پارہ کر دیں گے، طوفانی سیلاب اور کورونا میں یہ جماعتیں کس کونے میں چھپی ہوئی تھیں؟عوام ان مطلب پرست جماعتوں کے کردار سے بخوبی واقف ہیں، ہزاروں نوجوان ان جماعتوں کی وجہ سے آج بے روزگاری کا شکار ہیں،پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ یہ جماعتیں عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں،الیکشن کمیشن فوری طور پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ مخالفین کو الیکشن کمیشن، سرکاری ملازمین سمیت الیکشن اسٹاف تک پر اعتماد نہیں ہے،ملک کی معاشی خوشحالی اور غربت بیروزگاری کا مستقل حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں عوام اس اتحاد کو ایک مرتبہ پھر پارہ پارہ کر دیں گے، طوفانی سیلاب اور کورونا میں یہ جماعتیں کس کونے میں چھپی ہوئی تھیں؟عوام ان مطلب پرست جماعتوں کے کردار سے بخوبی واقف ہیں، ہزاروں نوجوان ان جماعتوں کی وجہ سے آج بے روزگاری کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ مخالفین کو الیکشن کمیشن، سرکاری ملازمین سمیت الیکشن اسٹاف تک پر اعتماد نہیں ہے۔