لاہور : بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کی عالمی جنگ کا بگل بج گیا۔
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئین انگلینڈ کا رنر اپ نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہو گا ۔
ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ مدمقابل آئیں گی ۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز کل ہالینڈ کےخلاف میچ سے کرے گا ۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 میچ اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے ۔پاکستان اپنی مہم کا آغاز کل کرنے والاہے ۔
دوسری جانب قومی کپتان بابر اعظم نے کیپٹنز ڈے پروگرام کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ بولنگ ہمیشہ سے ہماری طاقت رہی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلیں ۔ امید ہے کہ آئندہ دنوں میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
دریں اثنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈکپ کیپٹنز ڈے میں شرکت کے لیے حیدر آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے احمد آباد پہنچے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور میزبان ٹیم بھارت کے کپتان روہت شرما ایک ساتھ اسٹیج پر آئے۔ جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ۔اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا ہمیں بالکل بھی نہیں لگا کہ ہم بھارت میں ہیں، ہمیں ایسا لگا کہ ہم اپنے ہی ملک میں ہیں، ہم ایسے شاندار استقبال کی توقع نہیں کر رہے تھے، حیدر آباد میں ہمارا بہت ہی زبردست استقبال ہوا، ہم ورلڈ کپ میں 100 فیصد دیں گے اور اس کے لیے محنت کی ہے۔ واضح رہے کہ یں شرکت کے لیے حیدر آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے احمد آباد پہنچے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور میزبان ٹیم بھارت کے کپتان روہت شرما ایک ساتھ اسٹیج پر آئے۔ جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ۔