ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور عہدیدار حیدر عباس رضوی کی ڈبل کیبن گاڑی چھین لی گئی۔
حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھیننے کی واردات گلشن اقبال میں ہوئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ڈرائیور سے اسلحے کی نوک پر گاڑی چھین اور کے کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے وقت گاڑی میں صرف ڈرائیور ہی موجود تھا۔ اس حوالے سے متعلقہ تھانے میں واقعے سے متعلق پولیس حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق گاڑی چھیننے کی واردات پٹیل اسپتال کے قریب پیش آئی، ملزمان نے پہلے ڈرائیور کو یرغمال بنایا اور کچھ دور جاکر چھوڑ دیا۔