نوازشریف انتقام نہیں ،قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے،شہبازشریف

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے نوازشریف انتقام لینے نہیں قوم کے زخموں پرمرہم رکھنے آرہے ہیں ۔ملک سے اندھیرے،مہنگائی ختم کرنے والا نوازشریف 21اکتوبر کو آرہاہے،عوام ان کا تاریخی استقبال کریں گے۔

اپنے انتخابی حلقے میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا تھا ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اس کے نتیجے میں ہماری سیاست قربان ہوئی مگر ہم نے ریاست کو بچایا۔ 2017میں جعلی مقدمے میں نوازشریف کو سزا دلوائی گئی اور سازش کے تحت ہٹایاگیا۔ 2013 میں نواز شریف نے 20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔

شہباز شریف نے کہاکہ امریکی صدر بل کلنٹن کے بار بار فون کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو منہ توڑجواب دیا،نواز شریف کا جرم ملک کو ایٹمی طاقت بنانا اور عوام کی خوشحالی تھا،2018 میں تاریخی دھاندلی اور جھرلو انتخابات ہوئے اور عوام کو ترقی خوشحالی سے محروم کر دیاگیا۔

شہباز شریف کا کہناتھاکہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ کر ترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ شروع کرینگے ،آپ وعدہ کریں 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے ان کو پیغام دیں کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ جن کرداروں نے نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی ان کا سب کو علم ہے،نواز شریف کے کارکن کے طور پر اپنی جان لڑاؤں گا، امریکی صدر بل کلنٹن کے بار بار فون کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو منہ توڑجواب دیا،نواز شریف کا جرم ملک کو ایٹمی طاقت بنانا اور عوام کی خوشحالی تھا،2018 میں تاریخی دھاندلی اور جھرلو انتخابات ہوئے اور عوام کو ترقی خوشحالی سے محروم کر دیاگیا،پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا تھا ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اس کے نتیجے میں ہماری سیاست قربان ہوئی مگر ہم نے ریاست کو بچایا۔ 2017میں جعلی مقدمے میں نوازشریف کو سزا دلوائی گئی اور سازش کے تحت ہٹایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: