اسلام آباد: سیمنٹ سیکٹر کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے۔
مالیاتی بیانات کے مطابق مالی سال 2023 میں سیمنٹ کمپنیوں کو مجموعی طورپر 50.66 ارب روپے کا منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔
مالی سال 2022 میں سیمنٹ کمپنیوں کو 52.12 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں لکی کو 13.72 ارب روپے ، بیسٹ وے سیمنٹ کو 12.89 ارب روپے، فوجی کو 7.43 ارب روپے، کوہاٹ سیمنٹ کو 5.82 ارب روپے، میپل لی کو 5.77 ارب روپے، چراٹ سیمنٹ کو4.40 ارب روپے، پائنیر 2.61 ارب روپے، اٹک 1.51 ارب روپے، غریب وال 1.23 ارب روپے، ٹھٹہ سیمنٹ 309 ملین روپے، پاور 169 ملین روپے، دیوان 587 ملین روپے اور ڈی جی خان کو 3.63 ارب روپے کامنافع ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق لکی سیمنٹ کےمنافع میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصدکی کمی ، بیسٹ وے سیمنٹ کے منافع میں 16 فیصد اضافہ، فوجی سیمنٹ کو 5 فیصد اضافہ، کوہاٹ سیمنٹ کو 16 فیصد اضافہ، میپل لیف کو 27فیصد اضافہ ، چراٹ کو ایک فیصد کی کمی، اٹک کو 35 فیصد اضافہ، غریب وال کو 9 فیصد کی کمی اور ٹھٹھہ کے منافع میں 258 فیصد کا اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں لکی کو 13.72 ارب روپے ، بیسٹ وے سیمنٹ کو 12.89 ارب روپے، فوجی کو 7.43 ارب روپے، کوہاٹ سیمنٹ کو 5.82 ارب روپے، میپل لی کو 5.77 ارب روپے، چراٹ سیمنٹ کو4.40 ارب روپے، پائنیر 2.61 ارب روپے، اٹک 1.51 ارب روپے، غریب وال 1.23 ارب روپے، ٹھٹہ سیمنٹ 309 ملین روپے، پاور 169 ملین روپے، دیوان 587 ملین روپے اور ڈی جی خان کو 3.63 ارب روپے کامنافع ہوا۔