سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز جماعتوں نے انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد آرٹیکل 370کی بحالی کیلئے قرارداد کا اعلان کردیا۔مودی حکومت نے کشمیریوں کے حق پرایک اور ڈاکہ مارتے ہوئے لیتھیئم ذخائرفروخت کرنے کا اعلان کردیا،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف پر عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیاہے، کنوینر محمود احمد ساغر نے چین کے صدر شی جن پنگ کے نام ایک خط میں انہیں کہا کشمیری عوام مسئلہ کشمیر پر چین کے غیر متزلزل موقف اور خطے میں فروغ امن کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ، جموں و کشمیر کانگریس، نیشنل کانفرنس سمیت مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد نئی اسمبلی میں پہلی قرار داد آرٹےکل 370 کی بحالی کےلئے لائی جائے گی۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے حق اور نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں10اکتوبر کو پرامن احتجاج کریں گی ۔سابق بھارتی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 یک طرفہ ختم کر کے غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں1000 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کے باعث بجلی کا بحران سنگین ہو گیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف پر عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیاہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے چین کے صدر شی جن پنگ کے نام ایک خطہ میں انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے محکوم عوام کی طرف سے 74ویں قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر پر چین کے غیر متزلزل موقف اور خطے میں فروغ امن کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے سرینگر اور لداخ میں ہونے والے گروپ 20اجلاسوں سے دور رہ کر تنازعہ کشمیرپر اپنے اصولی موقف کا واضح ثبوت دیا ۔