واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے تاریخی عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے اسپیکر کیون میک کارتھی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
اسپیکر کیون میک کارتھی کو ان کی حمایت میں 210 ووٹ دیے گئے جب کہ مخالفت میں 216 ارکان نے ووٹ کا استعمال کیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی 234 سالہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایوان نےا سپیکر اسپیکر کیون میک کارتھی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر کے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
ہاؤس اسپیکر کیون میک کارتھی کو ایسے وقت میں فارغ کیا گیا جب الیکشن میں محض ایک سال باقی ہے۔
اسپیکر کیون میک کارتھی کی برطرفی ان کی اپنی پارٹی کے اندر لڑائی اور اس کے دائیں بازو کے دھڑے سے مسلسل چیلنجوں کا نتیجہ ہے۔ ایوان نمائندگان میں حکمران ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین میک کارتھی سے سخت ناراض تھے اور یہی ناراضی ان کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا محرک بنی۔ہفتے کے آخر میں حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کی کوششوں کے درمیان یہ کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ہونے والی ووٹنگ میں آٹھ ریپبلکن اراکین نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جس سے ان کا اپنا عہدہ برقرار رکھنے کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے کے امکانات ختم ہو گئے تھے۔ ڈیموکریٹس نے بھی ان سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔امریکی تاریخ میں پہلی بار ایوان نےا سپیکر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر کے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ان کو کو ایسے وقت میں فارغ کیا گیا جب الیکشن میں محض ایک سال باقی ہے،ان کی حمایت میں 210 ووٹ دیے گئے جب کہ مخالفت میں 216 ارکان نے ووٹ کا استعمال کیا،ان کی حمایت میں 210 ووٹ دیے گئے جب کہ مخالفت میں 216 ارکان نے ووٹ کا استعمال کیا۔ ایوان نمائندگان میں حکمران ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین میک کارتھی سے سخت ناراض تھے۔