کراچی: موسمی بخار، زکام، کھانسی، نمونیہ میں اضافہ ہوگیا

کراچی:شہری موسمی بخار سے بچاﺅ کیلئے فلو ویکسین لگوائیں، اسپتالوں میں موسمی بخار، الرجی، زکام، کھانسی اور نمونیہ کے کیس دگنے ہوچکے، نمونیہ بچوں اور بزرگ افراد کو زیادہ متاثر کررہا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے موسمی بخار، زکام، کھانسی اور نمونیہ کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک ہفتہ قبل او پی ڈی میں موسمی بخار زکام، کھانسی اور نمونیہ کے 10 سے 20 مریض آرہے تھے، اب یہ تعداد 40 سے 50 تک جاپہنچی۔

جناح اسپتال کراچی کے جنرل فزیشن ڈاکٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ موسمی بخار کے یومیہ 100 میں سے 20 مریض نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیہ کی شکایت کے ساتھ آرہے تھے، اب یومیہ 50 کیس رپورٹ ہورہے ہیں، ان میں سے وائرل کیسز کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ شہری گھریلو نسخے اپنانے سے گریز کریں اور ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔

جناح اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا ہےکہ موسمی بخار مریضوں کی حالت زیادہ تشویشناک تو نہیں مگر کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔اس سے بچاﺅ کیلئے فلو ویکسین لگوائیں، اسپتالوں میں موسمی بخار، الرجی، زکام، کھانسی اور نمونیہ کے کیس دگنے ہوچکے، نمونیہ بچوں اور بزرگ افراد کو زیادہ متاثر کررہا ہے،موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زکام، کھانسی اور نمونیہ کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے، زکام، کھانسی اور نمونیہ کے 10 سے 20 مریض آرہے تھے، اب یہ تعداد 40 سے 50 تک جاپہنچی۔جناح اسپتال کراچی کے جنرل فزیشن ڈاکٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ یومیہ 100 میں سے 20 مریض نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیہ کی شکایت کے ساتھ آرہے تھے، اب یومیہ 50 کیس رپورٹ ہورہے ہیں، ان میں سے وائرل کیسز کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ شہری گھریلو نسخے اپنانے سے گریز کریں اور ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔ اس حوالے ماہرین طب سے فوری طور پر پیشگی اقدامات کرنے کی سفارش کردی ہے ۔