Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
آصف شیخ: انگریزی صحافت کا درخشندہ ستارہ بجھ گیا |

آصف شیخ: انگریزی صحافت کا درخشندہ ستارہ بجھ گیا

بلوچستان ٹائمز کراچی کے نیوز ایڈیٹراور کراچی پریس کلب کے سینیئر رکن آصف شیخ جمعرات 5 اکتوبر 2023 کو دن تین بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
آصف شیخ کا شمار انگریزی صحافت کے درخشندہ ستاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے اپنے 45 سالہ کیریئر کے دوران پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا اور صحافتی اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا اور ہمیشہ غیر متنازع رہے۔
ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ S-47بلاک 2پی ای سی ایچ ایس کے قریب واقع مسجد دارالسلام میں 1:45 پر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین شیر شاہ کے قبرستان میں کی  جائے گی۔
آصف شیخ کے انتقال پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کےصدر فہیم صدیقی ۔جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا اور ممبران مجلس عاملہ نےآصف شیخ کےانتقال پرگہرےدکھ اور افسوس کااظہارکیاہے۔

آصف شیخ نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ا کے یو جےکی مجلس عاملہ نےآصف شیخ کے انتقال پر گہرے گہرےدکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں کےیوجےکےصدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا نے کہا کہ آصف شیخ کا انتقال ایک بہت بڑاغم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں کے یوجےآصف شیخ کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک کی ہے اور دعاکرتی ہےکہ اللہ کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔