ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کارروائی
گرین او جوس کی برانچ کو خراب پھلوں کا جوس فروخت کرنے کے باعث عارضی طور پر بند کردیا
حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کے کارروائی کی جائے گی
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کارروائی خراب پھلوں کا جوس فروخت کرنے پر گرینو او جوس کی برانچز/ وئیر ہائوس عارضی طور پر بند کردی گئی
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سندھی مسلم سوسائٹی میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے گرین او جوس کی برانچ کو خراب پھلوں کا جوس فروخت کرنے کے باعث عارضی طور پر بند کردیا ہے
گنے کے رس کے لئے استعمال کیا جانے والا گنا بھی انتہائی خراب کوالٹی تھا بعد ازاں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گرین او جوس کی بہادر آباد کی برانچ اور کورنگی میں واقع وئیر ہائوس کو بھی خراب پھلوں کی موجودگی کے باعث عارضی طور پر بند کردیا ہے
علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی