Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ماہرہ خان نے سیاست کوڈرامے سے بڑا ڈرامہ قرار دے دیا |

ماہرہ خان نے سیاست کوڈرامے سے بڑا ڈرامہ قرار دے دیا

کراچی: مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ڈرامے سے بھی زیادہ ڈرامہ ہوتا ہے۔ اس لیے ان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے آج تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں کامیڈی ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سیاست سمیت شوبز پر بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض پانچ سال کی عمر سے اداکاری کی شروعات کی، وہ والدین کی اکلوتی اولاد ہیں، جس وجہ سے والدین انہیں بچپن میں ہی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) ساتھ لے کر جاتے تھے۔

ماہرہ خان کے مطابق انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے پی ٹی وی کی مقبولیت کا بھی دور دیکھا ۔ حالیہ دور کے اداکار ماضی کی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ اب اگرچہ شہرت حاصل کرنا آسان بن چکا ہے لیکن اب والی شہرت کا اتنا زیادہ مزہ نہیں آتا جتنا پی ٹی وی کے دور میں آتا تھا۔

ماہرہ خان کا کہناتھاکہ اس وقت ایک ہی ڈرامے میں کام کرنے کے بعد ہر کوئی اداکار کو پہچاننے لگتا تھا اور لوگ پین اور قلم لے کر آٹوگراف لیتے تھے اور اس وقت شہرت کا زیادہ مزہ آتا تھا جب میگزین اور اخبارات میں تصاویر شائع ہوتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔

سیاست میں دلچسپی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو سیاست کرتیں یا نہیں؟ ان کے مطابق وہ شروع سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور ان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، البتہ اگر اتفاق سے وہ شوبز میں نہ آتیں تو اپنی ایک نئی سیاسی جماعت بنا کر اس کی سربراہ بن جاتیں۔ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے مائرہ خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔