Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آرمی چیف نے معیشت کو نقصان پہنچانےوالوں کو وارننگ دے دی | زرائع نیوز

آرمی چیف نے معیشت کو نقصان پہنچانےوالوں کو وارننگ دے دی

کراچی:آرمی چیف جنرل سید عاصم مینرنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچانےوالے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کیساتھ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

آرمی چیف کونظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، کچے کے علاقے میں آپریشن اور نجی منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکی شہریوں کی حفاظت،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی اور کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور سندھ میں ایس آئی ایف سی اقدامات پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نےکہا سکیورٹی ادارے غیر قانونی اقدامات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے جبکہ معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہے گا، غیر قانونی کارروائیوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے اقدامات کے فائدہ مند اثرات کیلئے محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔اجلاس میں شرکا نے عزم کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی کیلئے متحد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ دورہ کراچی میں جنرل سید عاصم مینرنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچانےوالے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہے گا،انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کیساتھ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ان کو نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، کچے کے علاقے میں آپریشن اور نجی منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکی شہریوں کی حفاظت،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی اور کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور سندھ میں ایس آئی ایف سی اقدامات پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔