Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ورلڈ کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست |

ورلڈ کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست

حیدر آباد : آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا ۔ بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 286 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان12بابر اعظم 5 امام الحق 15ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل 68،68 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 4 ، کولین ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 3، حسن علی نے 2 ، جبکہ شاداب خان، افتخار احمد، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدر لینڈز کے باس ڈی لیڈے نے پاکستان کیخلاف نمایاں اننگز کھیلی تاہم 67 رنز پر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سعود شکیل مین آف دی میچ رہے۔واضح رہے کہ نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا ۔ بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ے فخر زمان12بابر اعظم 5 امام الحق 15ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل 68،68 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 4 ، کولین ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔