کراچی: کراچی میں تاجر اور اہلخانہ کو جان سے مارنے کا دھمکی آمیز خط ملا ہے۔
خط میں ملزمان نے 3 گولیاں اور تاجر کے 2 بچوں کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔
نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے رہائشی تاجر نوید نے بتایا کہ دو روز قبل مجھے اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی کا خط ملا ہے۔
تاجر نوید کے مطابق ہیلمٹ پہنے نامعلوم شخص فلیٹ کے ریسپشن پر دھمکی آمیز خط دے کر گیا۔نوید نے کہاکہ پولیس مجھ سے تعاون نہیں کررہی، بہت پریشان ہوں، میں اور بچے گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔تاجر نے بتایا کہ میرے ساتھ ایک شخص کا لین دین کا تنازع چل رہا ہے، میں نے لین دین کے تنازع پر مقدمات درج کرائے ہیں۔
نوید کے مطابق خط بھیجنے والے شخص نے مقدمات واپس لینے کا کہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ حیدری پولیس اسٹیشن میں درج کررہے ہیں۔تاجر کو دھمکی دینے والے شخص کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے۔
علاوہ ازیں کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا ہےکہ اسٹریٹ کرائم میں بیشتر افغان ملوث رہے ہیں، ایک ماہ میں 1500 سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے۔ اسٹریٹ کرائم سے ہر شہری متاثر ہوا، بڑی وارداتوں میں افغانی بھی ملوث رہے ہیں، ڈکیتیوں کے دوران شہریوں کی بے دریغ ہلاکتوں میں بھی بیشتر افغانی ملوث پائے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ ماضی قریب میں اسٹریٹ کرائم میں 225 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ افغان باشندوں کا ڈیٹا نادرا اور ایف آئی اے امیگریشن کے ریکارڈ میں چیک کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم میں بیشتر افغان ملوث رہے ہیں، ایک ماہ میں 1500 سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔