کراچی : ایس آئی یو پولیس نے کورنگی کاز وے پر مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے لوٹی گئی نقدی بھی برآمد کرلی ۔
ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے 15 اگست کو ڈیفنس لائبریری کے قریب ایک تاجر سے 50 لاکھ روپے نقد لوٹے تھے جس کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا جبکہ واقعہ کی تحقیقات ایس آئی یو پولیس کو سونپی گئی تھی ۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے واردات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کا سراغ لگایا اور ان کی گرفتاری کے دوران ڈاکوؤں سے کورنگی کاز وے پر پولیس مقابلہ ہوا جس میں 3 ڈاکو عبدالرحمٰن ، محمد عامر اور اختر عرف پپو کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹی گئی نقدی برآمد کرلی ۔
ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔