نیندر لینڈز کیخلاف بھارت کے شہر حیدرآباد کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے پانی کے وقفے کے دوران اسٹیڈیم میں نماز ادا کی ہے۔
محمد رضوان کی گراؤنڈ میں بیٹھے تماشائیوں نے ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کو اُن کے مداحوں سمیت مسلمانوں نے بہت سراہا۔
صارفین نے محمد رضوان کی اس ویڈیو کو میچ کا سب سے خوبصورت لمحہ اور ویڈیو قرار دیا جبکہ پاکستانی ٹیم کی جیت کی ایک بڑی وجہ بھی نماز کو ہی قرار دیا۔
Rizwan offering prayers infront of crowd in india???????? pic.twitter.com/ezceV6860L
— ~ (@wazirasfan) October 6, 2023
واضح رہے کہ آج کے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سعودی شکیل کی بیٹنگ کی بدولت مخالف ٹیم کو جیت کیلیے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سعود شکیل اور محمد رضوان نے 86 ، 86 رنز اسکور کیے تھے۔
Pakistani cricketer Muhammad Rizwan offered Prayer in the Hyderabad ground during the break. Masha’Allah ????❤️ pic.twitter.com/yf9GOd8I5z
— • (@Al__Quraan) October 6, 2023