Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ہندوستان کے مہاجر کا بھی پاکستان میں‌ رہنے کا کوئی حق نہیں، ایمل ولی | زرائع نیوز

ہندوستان کے مہاجر کا بھی پاکستان میں‌ رہنے کا کوئی حق نہیں، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی نے افغان مہاجرین کی واپسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں پاکستان میں رہنے کا حق نہیں تو پھر ہندوستان کے مہاجرین کو بھی پاکستان میں رہنے کا حق نہیں ہے۔

ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالہ سے نگراں حکومت اپیکس کمیٹی میں کس طرح فیصلے کرتی ہے؟ ان کا کام فوری طور پر صرف اور صرف شفاف انتخابات کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اگر مہاجر سے تکلیف ہے تو پھر سب کیلیے ایک پالیسی بنائیں، افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیں لیکن مہاجرین صرف افغانستان کے نہیں ہیں۔ اگر افغان مہاجرین کو یہاں رہنے کا حق نہیں تو پھر کشمیر اور ہندوستان کے مہاجرین کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں ہے۔

ایمل ولی نے کہا کہ  پھر اسامہ بن لادن اور اسکے اولاد کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو مجبور کرکے یہاں لایا گیا، وہاں جو آگ لگی ہے اس کا آغاز جنرل ضیا نے کیا تھا۔ جب افغان مہاجرین یہاں آرہے تھے تو ریاست پھولوں کے ساتھ استقبال کررہی تھی کیونکہ اس وقت انکے نام پر پیسہ کمانا تھا۔

اے این پی کے رہنما نے کہا کہ افغان قوم کو یہاں آئین اور قانون کے تحت زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے، اگر نہیں دیں گے تو افغان قوم کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے والے ابھی زندہ ہیں۔