اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے سابق وزرا سے سرکاری گاڑیاں، گھر اور دیگر مراعات لینے سے متعلق ایک اور خط تحریر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری گھر خالی کرانے کے لیے سابق وزرا کو ایک اور خط ارسال کیا ہے۔سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے سابق ارکان شہلا رضا، فیاض بھٹ اور چیئرمین اسٹیوٹا سابق ایم پی اے سلیم جلبانی نے اب تک سرکاری گھر خالی نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چیف سیکرٹری نے گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق کابینہ ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات 25 اکتوبر تک جمع کرانے کی آخری تاریخ مقررکر دی ،27 اکتوبر کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر سماعت شروع ہو گی ۔
الیکشن کمیشن میں 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی سماعت مکمل ہو گی ،30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دے گا ،30 نومبر کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری گھر خالی کرانے کے لیے سابق وزرا کو ایک اور خط ارسال کیا ہے۔سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے سابق ارکان شہلا رضا، فیاض بھٹ اور چیئرمین اسٹیوٹا سابق ایم پی اے سلیم جلبانی نے اب تک سرکاری گھر خالی نہیں کیا۔ سندھ کے سابق وزرا سے سرکاری گاڑیاں، گھر اور دیگر مراعات لینے سے متعلق ایک اور خط تحریر کر دیا گیاہے ۔چیف سیکرٹری نے گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق کابینہ ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔واضح رہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 25 اکتوبر تک جمع کرانے کی آخری تاریخ مقررکر دی ،27 اکتوبر کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر سماعت شروع ہو گی۔