کراچی : لکس اسٹائل ایوارڈز کی سالانہ تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی جہاں اداکارہ یمنی زیدی بہترین اداکارہ جبکہ اداکار بلال عباس خان اور ارسلان نصیر بہترین اداکار قرار پائے۔
https://www.instagram.com/reel/CyEpHYiKA04/?igshid=NzZhOTFlYzFmZQ==
لکس اسٹائل ایوارڈز کی سالانہ تقریب کی میزبانی کے فرائض احمد علی بٹ، فہد مصطفی، صبا قمر نے سرانجام دیے۔90 کی دہائی کی مقبول فنکارہ کو ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فلمسار ریما خان کو دیا گیا۔
مرینہ خان نے لکس چینج میکر ایوارڈ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔بہترین فلمی اداکارہ صبا قمر اور بہترین فلمی اداکار فیروز خان قرار پائے۔
فیروز خان نے لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کی، ان کا ایوارڈ اداکار عمران اشرف نے وصول کیا۔
لکس ایوارڈ کی تقریب میں رنگ و نور میں نہائے متعدد ستاروں نے اپنے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔اعجاز اسلم اور اداکارہ ریما نے شوبز انڈسٹری کے بہتر مستقبل کیلئے امید ظاہر کی، جہاں اداکارہ ریما امریکہ سے صرف ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی آئی وہیں اعجاز اسلم کا کہنا تھا ک ایوارڈ ہر سال بڑے سے بڑا ہوتا جارہا ہے۔