ورلڈ کپ:ٹنڈولکر نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہیں کیا

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق بتا تے ہوئے کہا ہے کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔

ٹنڈولکر نے کہاکہ بھارتی ٹیم یقینی طور پر ٹاپ فور میں جگہ بناتی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم بہت اچھی متوازن ٹیم ہے۔

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے کہاکہ بھارت کی طرح آسٹریلیا کا توازن بھی اچھا ہے اور میری تیسری ٹیم انگلینڈ ہے کیونکہ انگلش ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم ہے، انگلینڈ کی ٹیم تجربے اور کچھ نئے چہروں کا امتزاج ہے۔

سابق بھاتی کپتان ٹنڈولکر نے کہاکہ میری چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے پچھلے دو ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے۔

ٹنڈولکر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور کیویز ورلڈ چیمپئن شپ میں اچھا کھیلتے ہیں، میں تو انہیں سیمی فائنل میں پہنچتا ہوا دیکھتا ہوں۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلئے ترانہ جاری کرنے کے بعد شائقین نے گانے کو آئی سی سی کے آفیشل ترانے سے لاکھ گنا بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں کو اب پاکستان سے میوزک کی کلاسز لے لینی چاہیے۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پی سی بی نے ورلڈ کپ کےلئے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے نیا ترانہ جاری کیا۔کیونکہ جنون اور لگن میں، کوئی نہیں لائک اس (Like us) کے ٹائٹل سے جاری 4 منٹ اور 18 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔گانے کی ویڈیو جاری ہوتے ہیں کرکٹ شائقین نے کہاکہ یہ ترانہ آئی سی سی کے آفیشل ترانے سے بہت بہتر ہے۔نقا نامی صارف نے لکھا کہ یہ ترانہ آفیشل ترانے سے 100 گنا بہتر ہے۔